۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله سید یاسین الموسوی
امریکا کو عراق سے نکال باہر کرنے کا واحد راستہ مزاحمت ہے

حوزہ / حجت‌الاسلام والمسلمین سید یاسین الموسوی نے عراق کے داخلی امور میں امریکی مداخلت کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا: امریکیوں کو عراق سے نکال باہر کرنے کے لیے مزاحمت کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر بغداد کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید یاسین موسوی نے کہا: امریکہ کو عراق سے باہر نکالنے کا واحد راستہ مزاحمت ہے۔

انہوں نے عراق کے داخلی امور میں امریکا کی مداخلت کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا: امریکیوں کو عراق سے نکال باہر کرنے کے لئے مقاومت اور مزاحمت کی ضرورت ہے۔

بغداد کے امام جمعہ نے مزید کہا: جو چاہتا ہے کہ امریکہ خطے میں رہے اور اس کے مقابلے میں میں مزاحمت کرنے کا قائل نہیں ہے وہ درحقیقت چاہتا ہے کہ دنیا سے ظلم و ستم کا خاتمہ دیر سے ہو اور وہ امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور اور ان کے ہاتھوں ظلم و ستم کے خاتمے میں تاخیر کا باعث ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین موسوی نے آخر میں کہا: امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سرزمین مکہ میں ظہور نہیں کریں گے مگر امریکیوں کو وہاں سے نکال باہر کرنے کے بعد۔

انہوں نے کہا:امریکی وہاں سے نکلنے پر مجبور ہوں گے اور امریکی خوشی اور رغبت سے نکلنے والے نہیں ہیں۔ انہیں نکالنے کے لئے مقاومت اور مزاحمت کی ضرورت ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .